ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا دیئے

سب سے پہلے پاکستان پر یقین رکھتا ہوں (رشید گوڈیل)، پاکستانی ہونے اور اس کی خدمت کرنے پر فخر ہے، سینیٹر طاہر مشہدی


ویب ڈیسک August 23, 2016
ہم پیدائش سے ہی محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقاریر کے بعد جہاں اراکین پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں وہیں متحدہ کے اراکین اسمبلی نے ''سب سے پہلے پاکستان'' اور ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگا دیئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے اپنے ٹویٹ میں ''پاکستان زندہ باد'' کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ میں صرف سب سے پہلے پاکستان پر یقین رکھتا ہوں۔



رشید گوڈیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان سے پیار کرو اور اس کی خدمت کرو۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہم سب کا پیارا پاکستان کا ٹویٹ بھی کیا۔



سلمان مجاہد ایڈوکیٹ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہم پیدائش سے ہی محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان ہی ہماری شناخت ہے۔ سلمان مجاہد نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے وفادار رہیں گے۔



سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ پاکستانی ہونے اور اس کی خدمت کرنے پر بے حد فخر ہے جب کہ ایم کیو ایم کے منحرف رہنما سلیم شہزاد نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان، پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔