ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن سندھ کے شہری علاقوں میں کاروبارزندگی معمول پر

تعلیمی ادارے اور دفاتر میں حاضری معمول پر ہے جب کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں اور پیٹرول پمپس بھی کھلےہیں


ویب ڈیسک August 23, 2016
کراچی میں تعلیمی ادارے اور دفاتر میں حاضری معمول پر جب کہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے فوٹو: فائل

گزشتہ رات ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد شہر قائد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں صورت حال معمول پرہے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے کئے گئے کریک ڈاؤن نے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں کسی قسم کا کوئی منفی اثر نہیں ڈالا۔ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر میں حاضری معمول پر ہے۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے جب کہ تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار میں بھی معمول کی چہل پہل ہے۔ اس کے علاوہ عدالتی کارروائیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں اور ماتحت و اعلیٰ عدلیہ میں مقدمات کی سماعت جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے دفاتر سیل، مکا چوک پر قومی پرچم

کراچی کے علاوہ حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، نوابشاہ، دوڑ اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر بحال ہے تاہم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے بھی مسلسل گشت کیا جارہا ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں