کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد پر غداری کا مقدمہ درج
ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اے آروائی کے دفتر پر حملہ اور جلاؤگھیراؤ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے
آرٹلری میدان تھانےمیں ایم کیو ایم کے قائد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر غداری اور دیگر الزامات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر آرٹلری پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او عبدالغفار سندھو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعہ 123A، 124A، پاکستان پینل کوٹ کی دفعہ 109 لگائی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نائن زیروسمیت ایم کیو ایم کے مرکزی دفاترسیل
دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد ،پارٹی رہنما فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں پر اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن؛ کاروبار زندگی معمول پر
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔