قائدایم کیوایم کی اشتعال انگیزتقریر چوہدری نثارکا برطانوی حکام سے رابطہ
ایک برطانوی کا برطانیہ کی سرزمین سے پاکستان کی سالمیت اور امن کے خلاف اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر پر برطانوی حکام سے رابطہ کرکے برطانوی سرزمین کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے کی مذمت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز قائدایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے برطانوی حکام سے رابطہ کیا۔ فون پر ہونے والے رابطے میں وفاقی وزیر داخلہ اور برطانوی اعلیٰ حکام کے درمیان پاکستان مخالف تقریر،ہنگامہ آرائی پراکسانےکےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے خطاب میں ناصرف پوری پاکستانی قوم خصوصاً اردو بولنے والے پاکستانیوں کی دل آزاری اور ہتک کی ہے ان کے بیان میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا اور ایک برطانیہ کے شہری کا برطانوی سرزمین پر پاکستان کی سالمیت اور امن کے خلاف اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔