گورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جاری رکھا جائے گا، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد


ویب ڈیسک August 23, 2016
کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جاری رکھا جائے گا، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد: فوٹو: فائل

کورکمانڈرکراچی لینفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں شہر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈاکٹرعشرت العباد خان سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے گورنرہاؤس میں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورشہرقائد میں جاری آپریشن سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ شہرکے امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی جب کہ کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کےخاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ رینجرزاوردیگراداروں نے بے شمارقربانیاں دی ہیں جورائیگاں جانے نہیں دی جائیں گی۔ ملاقات کے دوران کورکمانڈرجنرل نوید مختارنے کہا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شرپسند قانون کی گرفت سے بچنے نہ پائیں

اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی کورکمانڈرنوید مختارنے ملاقات کی جس میں امن وامان سمیت شہر کی موجود ہ صورت حال پربات چیت کی گئی جب کہ کورکمانڈرنے شرپسند عناصرکی گرفتاری کے حوالے سے ہونی والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں