کنورنوید اور قمر منصور سمیت 11 افراد 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد پولیس نے گزشتہ روز متحدہ کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد پولیس نے گزشتہ روز متحدہ کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔ فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 11 افراد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم کے رہنما اور حیدرآباد کے سابق سٹی ناظم کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت دیگر 11 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس نے استدعا کی کہ ملزمان نقص امن کا باعث بنے جن سے تفتیش کرنا ہے اس لیے انہیں ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔


عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت دیگر 11 کارکنان کو 3 روزہ جمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور کارکنان کے میڈیا ہاؤس پر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔
Load Next Story