عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستان کی سیاست سے الگ ہورہا ہوں اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، عامر لیاقت حسین

پاکستان کی سیاست سے الگ ہورہا ہوں اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، عامر لیاقت حسین، فوٹو؛ فائل

ایم کیوایم کے رہنما عامر لیاقت حسین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی سیاست سے الگ ہورہا ہوں اور اب کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، فاروق ستار، ندیم نصرت یا الطاف حسین پارٹی سنبھالیں، اب میرا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہں پورے ملک سے معافی مانگتا ہوں اور میں بار بار معافی مانگوں گا، یہ میرا پاکستان ہے۔ انہوں نے متحدہ قائد کو مشورہ دیا کہ وہ جذبات ، زبان پر قابو نہیں رکھ سکتے تو سیاست چھوڑ دیں اور کتابیں لکھیں۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں کل سے بہت پریشان ہوں اور میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے، میں جو کچھ ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں جب کہ کل حراست میں تھا میں نے بہت سی چیزیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد مجھے لگا کہ صورتحال کچھ بہتر ہوجائے گی اس لیے میں ایم کیو ایم میں چلا گیا لیکن مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا اور یہ کچھ دن میں سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو الطاف حسین کے علاوہ یہاں کے لوگ تسلیم نہیں کریں گے جب کہ کراچی اور لندن ایک پیج پر نہیں ہیں۔
Load Next Story