پنجاب اسمبلی میں متحدہ قائد کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قرارداد میں الطاف حسین کے خلاف غداری كامقدمہ درج كرنے كا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک August 23, 2016
قرارداد میں الطاف حسین کے خلاف غداری كامقدمہ درج كرنے كا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پنجاب اسمبلی میں ایم كیو ایم كے قائد كی جانب پاكستان كے بارے میں شر انگیز الفاظ استعمال كرنے اورمیڈیا پر حملوں كے حوالہ سے مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی جب کہ الطاف حسین کے خلاف غداری كامقدمہ درج كرنے كا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے كے حوالے سے قرار داد وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پیش کی جس میں میں مؤقف اختیار كیا گیا کہ ایم كیوایم كے سربراہ غداری كے مرتكب ہو چكے ہیں، وطن عزیز پاكستان كے خلاف ایسے الفاظ جو پاكستان كی سالمیت اور قومی امنگوں كے خلاف ہیں وہ ملك سے غداری كے مترادف ہیں، یہ ایوان احتجاج كی آڑ میں میڈیا ہاؤسز پر حملے، توڑ پھوڑ اور ان كے عملے پر تشدد كی بھی بھر پور مذمت كرتا ہے، اسے آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ میں ایم کیوایم پر پابندی کیلئے درخواستیں دائر

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حكومت سے مطالبہ كرتا ہے كہ اس قومی جرم میں شامل تمام ذمہ دار افراد كے خلاف غداری كا مقدمہ درج كیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں