دلیپ اور سائرہ کی رومانوی کہانی کا آغاز 1960 میں ہوا

شادی کے وقت دلیپ کمار 44 اورسائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں

شادی کے وقت دلیپ کمار 44 اورسائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں فوٹو : فائل

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی ازدواجی زندگی بالی ووڈ کی کامیاب شادیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا میں ان دونوں معروف اداکاروں کی رومانوی کہانی بیان کی گئی۔جس کے مطابق دلیپ اور سائرہمیں محبت کا آغاز 1960 میں ہوا جب دلیپ کمار اپنے کیریئر کے عروج پر تھے۔


60 کی دہائی کی معروف اداکارہ نسیم بانو کی 16 سالہ بیٹی سائرہ بانو، دلیپ کمار کی فلم 'مغل اعظم' کا پریمیئر دیکھنے پہنچیں جو خود دلیپ کی بڑی مداح بھی تھیں تاہم ان کا دل ٹوٹ گیا کیوں کہ دلیپ اس ایونٹ پر موجود نہیں تھے لیکن ایک سال بعد سائرہ نے فلم ''جنگلی'' کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ اپنے وقت کے کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم سائرہ بانو کو راجندر کمار پسند آئے لیکن راجندر کا شادی شدہ ہونا اس تعلق کو ختم کرنے کا باعث بنا۔

ان سب کے بعد سائرہ کی والدہ نسیم کی وجہ سے دلیپ کمار، سائرہ کی زندگی میں آئے اور انھوں نے سائرہ کو شادی کی تجویز دی جس سے سائرہ انکار نہیں کرسکی، یہ دونوں 11 اکتوبر 1966 کو شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے، اس وقت دلیپ کمار 44 سال جب کہ سائرہ بانو صرف 22 سال کی تھیں، اس دوران کئی لوگوں نے ان کی عمر کا فرق دیکھ کر کہا تھا کہ یہ شادی طویل عرصے تک جاری نہیں رہ پائے گی تاہم 50 سال بعد بھی یہ جوڑا اکٹھا ہے اور ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
Load Next Story