لاہورپیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاجپولیس کا لاٹھی چارج15 افراد گرفتار
سرکاری اسپتالوں کے پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج کے دوران ایوان وزیراعلیٰ جانے کی کوشش پر پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کے زیر اہتمام لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے مطالبات پورے نہ کئے جانے پرپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سامنے احتجاج کیا۔
ملازمین نے ریلی کی شکل میں ایوان وزیراعلیٰ کی طرف جانے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج کردیا جس کے بعد ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین ملک منیر سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب فیصل آباد اور ملتان میں بھی پیرا میڈیکل اسٹاف نے مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔