صدرنے پہلے ہی سال پنجاب اسمبلی کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھایانوازشریف

کراچی میں قیام امن کی ہماری کوششوں کو پرویز مشرف کی آمریت نے نقصان پہنچایا۔نوازشریف


ویب ڈیسک December 05, 2012
ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو کراچی محفوظ ترین شہر بن چکا ہوتا،نواز شریف۔فوٹو: فائل

KARACHI: صدرمسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا کہ صدرنے پہلے ہی سال پنجاب اسمبلی کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھایا.

رائے ونڈ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام کی خواہشات کودیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی مدت پوری کرانے کے لئے اپنا کردارادا کیا اگر آصف زراری کے راستے کی دیوارنہ بنتے تو جمہوریت کوکمزورکرنے کے اقدامات کرچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کی ہماری کوششوں کو پرویز مشرف کی آمریت نے نقصان پہنچایا اگرہماری حکومت کوختم نہ کیا جاتا تو کراچی محفوظ ترین شہربن چکاہوتا۔

نوازشریف نے کہا کہ سندھیوں کی حالت زاردیکھ دل خون کے آنسوروتا ہے اپنے دورمیں سندھ کے ہاریوں میں لاکھوں ایکڑاراضی تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اقتدارمیں آنے کے بعد عوام کو جہالت ،بیروزگاری، بھوک اورافلاس سے نکالنے کے لئے تمام تراقدامات کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں