ڈارکی زیرصدارت اجلاس عالمی بینک سے مزید قرضہ لینے پرغور

اصلاحاتی ایجنڈے کی بروقت تکمیل کیلیے متعلقہ وزارتیں باہمی روابط بڑھائیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈابروقت مکمل کرنے کیلیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط بہتربنانے پر زوردیا : فوٹو: فائل

حکومت نے عالمی بینک سے مزید قرضہ لینے پرغورشروع کردیا، وفاقی وزیرخزانہ نے قرضے کے حصول کیلیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔


وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں عالمی بینک سے مزید قرض لینے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے اصلاحاتی ایجنڈابروقت مکمل کرنے کیلیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط بہتربنانے پر زوردیا اورکہاکہ پاکستان آسان شرائط پرقرض حاصل کرکے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
Load Next Story