راہداری منصوبہ خوش آئند ہے پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات کیلیے تعاون کرینگے امریکا
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور بنگلور میں آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، مارک ٹونر
امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار کی حمایت اور پاکستان اور بھارت پر تعلقات بہتر بنانے کیلیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی سطح کے مذاکرات میں تعاون کرنے کیلیے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کیلیے پاکستان اور بھارت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات چاہتے ہیں اور امریکا دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر مذاکرات میں مدد کیلیے تیار ہے۔
امریکا کشیدگی میں کمی کیلیے جنوبی ایشیا کے دونوں پڑوسی ممالک کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور بنگلور میں آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، جمہوری ملک میں عوام کو پرامن مظاہروں کا حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلیے کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش آئند ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔