پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

حکومت نے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر پابندی عائدکرنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے، ذرائع

فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے بھارتی حکومت کے منفی رویے کے پیش نظر ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش پر محدود عرصے کیلیے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے پیش نظر حکومت نے ہر سطح پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کی جانے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائدکرنے کیلیے حکمت عملی طے کر لی ہے، فلموں کے پروموٹرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں درآمد نہ کی جائیں۔


واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی۔

 
Load Next Story