اقوام متحدہ نے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی
بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور پابندیوں کی تجویز دی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کیا اور اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کو پاکستان پر پابندیاں لگانے کی تجویز دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ بھارت نے داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو پاکستان میں داؤد ابراہیم کے 3 مبینہ پتے دیے تھے مگرمعلومات جھوٹ پر مبنی تھی جس وجہ سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارتی تجویز کو مسترد کر دیا۔