مولانا سمیع الحق کا’’متحدہ دینی محاذ‘‘ کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کا اعلان

ایم ایم اے صرف مولانا فضل الرحمان کا نام ہے، مولانا سمیع الحق

متحدہ دینی محاذ میں جمیعت علمائے اسلام (س)، جے یوآئی نظریاتی، اہلسنت والجماعت، جے یوپی سواداعظم اور جمیعت اہلحدیث شامل ہیں، مولانا سمیع الحق، فوٹو:فائل

جے یوآئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے 5 جماعتوں پر مشتمل ''متحدہ دینی محاذ'' کےنام سے نئے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔


لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ دینی محاذ میں جمیعت علمائے اسلام (س)، جے یوآئی نظریاتی، اہلسنت والجماعت، جے یوپی سواداعظم اور جمیعت اہلحدیث شامل ہیں۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سے ابھی مشاورت مکمل نہیں ہوئی تاہم وہ بھی جلد اس محاذ کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دیگر دینی جماعتوں کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ایم ایم اے صرف مولانا فضل الرحمان کا نام ہے۔
Load Next Story