سول و عسکری قیادت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پرمتفق
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا،قیادت کا فیصلہ
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت آج دوسرے روز بھی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، تین صوبوں کے وزرائے اعلی، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم او سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کمیٹی کی تجاویز پر بریفنگ دی جس کے بعد سول و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے پراتفاق کیا اورفیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے گا جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سول و عسکری قیادت نے پاکستان مخالف بیانات کی شدید مذمت کی اورکراچی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے وقار اور سلامتی کا تحفظ ہرسطح پریقینی بنایا جائے گا۔