ترک فوج نے شامی سرحد کے قریب داعش کیخلاف آپریشن شروع کردیا

آپریشن کا مقصد شامی صوبے حلب کے ضلع جرابلس سے داعش کا کنٹرول ختم کرانا ہے،وزیراعظم ہاؤس

آپریشن کا مقصد شامی صوبے حلب کے ضلع جرابلس سے داعش کا کنٹرول ختم کرانا ہے،وزیراعظم ہاؤس. فوٹو:فائل

ترک اور اس کی اتحادی افواج نے شامی سرحدی علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔


ترک وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک فوج اور اس کے اتحادیوں نے شامی سرحدی علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ آپریشن میں اتحادی افواج کی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔ ترک وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ آپریشن کا مقصد شامی صوبے حلب کے ضلع جرابلس سے داعش کا کنٹرول ختم کرانا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق مقامی وقت کے مطابق آپریشن صبح 4 بجے شروع کیا گیا اور ترکی کے ایف 16 طیاروں نے جرابلس میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جب کہ امریکی خبر رساں ادارے سی این این ترک کے مطابق ترکی کی فضائیہ نے داعش کے 63 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
Load Next Story