قائد ایم کیو ایم نے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے

ایم کیوایم کے منتخب نمائندے اور ذمہ داروں تحریک کی بہتری کے لئے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں، متحدہ قائد


ویب ڈیسک August 24, 2016
قائد  نے تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے پارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قائد نے پارٹی رہنماؤں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے بحیثیت قائد تنظیم سازی، فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے ہیں۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک کی بہتری کے لئے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فاروق ستار نے ایم کیوایم کی کمان سنبھال لی

ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے وہ اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں گے کیونکہ پے درپے افسوسناک خبروں اور رات دن کی تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار اور اپنی صحت پر توجہ دینے سے قاصر تھے۔ ایم کیو ایم قائد نے بیان میں اپنی تقریر کے پاکستان کے عوام کی دل آزاری پر ایک بار پھر معذرت بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جماعت ہے تو اس کا انتظام بھی پاکستان سے ہی چلایا جائے گا، اگر ذہنی تناؤ یا کسی بھی وجہ سے پارٹی قائد پاکستان مخالف' بیانات دے رہے ہیں تو پہلے یہ معاملہ حل ہونا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |