ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں سے اخراجات کی تفصیلات طلب

انتخابی اخراجات کی تفصیل کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیل کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔


ذرائع کے مطابق انتخابی قوانین کے تحت کامیاب ہونے والے امیدوار اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں جس کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے ایک ایک جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

Recommended Stories

Load Next Story