کراچیمختلف علاقوں میں فائرنگمسجد کے پیش امام سمیت 4 افرادجاں بحق

شارع قائدین پرکار شو روم کے ڈیلر تنویر بنگش کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا.


ویب ڈیسک December 05, 2012
مظاہرین نے پیش امام کی میت پولیس اسٹینشن کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیو کراچی سیکٹر5 میں جامع مسجد اسلامیہ کے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق 3حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھے جن میں سے 2فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ایک حملہ آورکو وہاں موجود لوگوں نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا جس کی ڈی پی اونیوکراچی نے بھی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے دکانیں اورکاروبار بند کرادیا، مظاہرین نے پیش امام کی میت پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔

سہراب گوٹھ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، شارع قائدین پرکار شو روم کے ڈیلر تنویر بنگش کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن کی میت کو شاہ خراساں امام بارگاہ منتقل کیا گیا۔ قتل کے بعد مشتعل افراد نے نمائش چورنگی پر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔ بوٹ بیسن میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو ڈاکوؤں نے لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں