جس سے محبت کی اسی سے شادی ہوگئی کرینہ کپور

گانے کی عکس بندی کے دوران مستی کرنے میں انہیں بڑا مزہ آتا ہے، کرینہ کپور


ویب ڈیسک December 05, 2012
گانے کی عکس بندی کے دوران مستی کرنے میں انہیں بڑا مزہ آتا ہے، کرینہ کپور فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ جس سے محبت کی اسی سے شادی ہوگئی، ایک لڑکی کے لئے اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم ''تلاش'' میں ان کا کردار عام کرداروں سے ہٹ کر تھا اسی لئے انہوں نے اس فلم میں کام کرنا پسند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گانےعکس بند کرانا بہت پسند ہے، گانے کی عکس بندی کے دوران مستی کرنے میں انہیں بڑا مزہ آتا ہے۔

کرینہ نے کہا کہ عامر خان کی فلم تلاش کو شائقین نے بہت پسند کیا جس پر انہیں بہت خوشی ہے، رواں سال عامر خان کی فلم کے ساتھ ختم ہوا، اب اگلا سال ان کے بھانجے عمران کے ساتھ شروع ہوگا۔ بیبو کا کہنا تھا کہ وہ ایک سکھی عورت کے روپ میں خوش رہنا چاہتی ہیں اسی لئے سیف علی خان سے شادی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں