فلم ’’عاشقی‘‘ کے راہول روئے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے

بالی ووڈ اداکار راہول روئے نے فلمی سفر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا۔


ویب ڈیسک August 24, 2016
بالی ووڈ اداکار راہول روئے نے فلمی سفر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا، فوٹو:فائل

فلم ''عاشقی'' کے ہیرو اور ماضی کے اسٹائلش اداکار راہول روئے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے ہیں۔



بالی ووڈ اداکار راہول روئے نے فلمی سفر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ''عاشقی'' سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اپنی پہلی فلم کی طرح کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے۔



راہول روئے فلمی کیرئیر میں کئی نامورادکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوئے جس میں صف اول کے اداکار بھی شامل ہیں جب کہ راہول روئے نے 90 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی ہے جس میں سے ایک مشہور فلم ''جنون'' بھی ہے جسے مداحوں نے خوب سراہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنکی کھنہ کے موٹاپے نے ان کی شخصیت ہی بدل ڈالی



راہول روئے نے 2001 کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن 5 سال بعد فلم ''نوئٹی بوائے'' سے واپسی کی لیکن فلم کوئی کمال کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد وہ سلور اسکرین سے ہی غائب ہوگئے۔



گزشتہ دنوں ماضی کے ہیرو راہول روئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں موٹاپے کے باعث پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:موٹاپے نے فردین خان کو بالی ووڈ سے دور کردیا



راہول روئے کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے جس کے بعدان کے موٹاپے پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ کئی مداحوں کی جانب سے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ ان کے موٹاپے کو قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |