اٹلی میں چھپن چھپائی کا عالمی مقابلہ
سب سے پہلے یہ مقابلہ 2010 میں منعقد ہوا جس کے بعد سے اب تک یہ چھٹا مقابلہ ہے۔
ISLAMABAD:
بچپن میں کھیلا جانے والا معصوم کھیل ، چھپن چھپائی ہر ایک نے کھیلا ہوگا لیکن اب اٹلی ہر سال اس کا عالمی مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔
اٹلی اس سال چپھن چھپائی کا عالمی مقابلہ 3 سے 4 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں کئی ممالک کے نوجوان کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سب سے پہلے 2010 میں ایک اطالوی جریدے سی ٹی آر ایل کی جانب سے یہ مقابلہ ہوا تھا، اس کے بعد مقابلہ مقبول ہوتا گیا اور اب چھٹا 'ناسکوڈینو' مقابلہ ہے ۔ اطالوی زبان میں 'ناسکوڈینو' کو چُھپن چھپائی کہاجاتا ہے یہ رنگارنگ ٹورنامنٹ ایک قصبے کونسونو میں کھیلا جائے گا جو اٹلی کے شہر میلان سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
لیکن یہاں 'چھپن چھپائی ' کا کھیل تھوڑا مختلف ہوگا جس میں 18 سال سے زائد افراد کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ عالمی چیمپیئن شپ کی فیس 125 یورو فی ٹیم ہے۔ ٹیموں کو 4 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں ہر گروہ کا ایک رکن چھپ جائے گا جب کہ غیرجانبدار افراد 60 سیکنڈ تک گنیں گے۔ اس کے بعد چھپنے والے شخص کو کسی کو چھوئے بغیر 10 منٹ کے اندر اندر میدان میں رکھے فوم کے گدے تک پہنچنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوسکے تو کھلاڑی کو پوائنٹس نہیں ملیں گے۔ 2 دن تک یہ کھیل جاری رہے گا اور آخر میں جیتنے والی ٹیم کو انعام دیا جائے گا۔
اس مقابلے میں فٹ بال اور رگبی کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیں پکڑنا اور قابو کرنا مشکل ہوگا۔