کراچی میں فوج کی مدد سے گھر گھر ووٹرزکی تصدیق کیلئے تیار ہیںچیف الیکشن کمشنز

جس چیز سے بھی انتخابی عمل بہتر بنایا جاسکتا ہو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک December 05, 2012
جس چیز سے بھی انتخابی عمل بہتر بنایا جاسکتا ہو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، فخرالدین ابراہیم فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت ہے اور اس الیکشن کمیشن اس کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ جس چیز سے بھی انتخابی عمل بہتر بنایا جاسکتا ہو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، فوج کی مدد سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے لئے تیار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق ہوجائے تو اچھی بات ہے، انتخاب سے قبل انتخابی فہرستیں ٹھیک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے ابھی کافی وقت ہے اور انتخابات سے قبل یہ کام مکمل کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں