حکومتیں بنانااورختم کرناعدالتوں کاکام ہے توعوام آرام سےبیٹھ جائیںمولانا فضل الرحمان

ملک میں دینی جماعتوں کا حقیقی اتحاد صرف متحدہ مجلس عمل ہی ہے ، نئے نئے اتحادوں کی کوئی حیثیت نہیں.

سازش کے تحت فرقہ وارانہ اور لسانی تعصبات کو ہوا دی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں حکومتیں بنانا اور اسے ختم کرنا عدالتوں کا کام ہے تو عوام آرام سے بیٹھ جائیں ۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت فرقہ وارانہ اور لسانی تعصبات کو ہوا دی جارہی ہے۔ حکومت بھی امن و امان کے قیام کے سلسلے میں کوئی اقدام کرتی نظر نہیں آرہی۔


مولانا فضل الرحمان نے مذید کہا کہ پاکستان کے دینی تشخص کی نمائندگی صرف جے یو آئی نے کی ۔ ملک میں دینی جماعتوں کا حقیقی اتحاد صرف متحدہ مجلس عمل ہی ہے،نئے نئے اتحادوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔


Recommended Stories

Load Next Story