روشن پاکستان کے لئے علی بابا چالیس چور کا دیا گل کرنا ہوگا شہباز شریف

تقریب میں شہباز شریف دانش اسکول کی ایک بچی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔


ویب ڈیسک December 05, 2012
تقریب میں شہباز شریف دانش اسکول کی ایک بچی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ فوٹو :فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو روشن بنانا ہے تو علی بابا چالیس چور کا دیا گل کرنا ہوگا۔

سرگودھا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بڑے خان صاحب لندن پیرس میں بیٹھ کر ہمیں ڈینگی برادران کہتے رہے، پچھلے سال ڈینگی سے 352 اموات ہوئیں لیکن اللہ کا کرم ہے کہ اس بار ایسا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس موقع پر شہبازشریف دانش اسکول کی ایک بچی کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، شہباز شریف نے حاضرین کو پنجاب یوتھ کا بطور سلوگن گایا جانے والا نغمہ بھی گاکر سنایا۔ تقریب میں 6 ہزار 200 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں