دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے وجود اور بقاء كیلیے ناگزیر ہے وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف كی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔


ویب ڈیسک August 24, 2016
وزیراعظم نواز شریف كی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل ایكشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان كا اظہار كرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے وجود اور بقاء كیلیے ناگزیر ہے۔


وزیراعظم نواز شریف كی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیراعظم كے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سینئر حكام نے شركت كی۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی كوششوں سے متعلق مختلف قوانین كا جائزہ لیا گیا اور ان قوانین كو زیادہ مؤثر بنانے كے طریقوں پر بھی غور كیا گیا جب کہ قومی سلامتی کے مشیر اور نیشنل ایكشن پلان كی عملدرآمدی و جائزہ كمیٹی كے كنوینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے نیشنل ایكشن پلان كے مختلف اجزاء كے حوالے سے عملدرآمد كی صورتحال كے بارے میں پریزنٹیشن دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اب تك مختلف صوبائی اور وفاقی ایجنسیوں كی طرف سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان كا اظہار كرتے ہوئے ہدایت كی كہ عملدرآمد كی رفتار مزید تیز كی جائے۔ اجلاس نے اس عزم كا اظہار كیا كہ دہشت گردی كی لعنت كا خاتمہ نہ تو چوائس اور نہ ہی آپشن بلكہ یہ ہمارے وجود اور بقاء كیلیے ناگزیر ہے۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحات كمیٹی كی طرف سے وزیراعظم كو پیش كردہ رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور یہ فیصلہ كیا گیا كہ كمیٹی كی سفارشات پر قومی اتفاق رائے وضع كرنے كیلئے مزید بحث و مباحثہ كیلئے اس رپورٹ كو عام كیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |