قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ میں بھی آواز کا جادو جگا دیا

گلوکارہ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘ کے لیے ’’کاری کاری‘‘گیت گایا ہے۔


ویب ڈیسک August 25, 2016
گلوکارہ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’پنک‘‘ کے لیے ’’کاری کاری‘‘گیت گایا ہے، فوٹو:فائل

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم ''پنک'' کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکاروں کی آوازوں کا جادو بھارتی فلم نگری میں سر چڑھ کر بول رہا ہے اوربڑی بڑی فلموں میں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سمیت کئی نامورگلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے لیکن اب ایک اور معروف پاکستانی گلوکارہ نے بھارتی فلم نگری میں سروں کا رنگھ بکھیرا ہے۔

قرۃ العین بلوچ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ''پنک'' کے لیے ''کاری کاری''گیت گایا ہے جو کہ ان کا کسی بھی بھارتی فلم کے لیے پہلا گیت ہے جب کہ گزشتہ دنوں میوزک کمپنی ٹائمز میوزک نے ان کی آواز کے گیت کوریلیز کردیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر گیت کو ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی فلم ''پنک''16 ستمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں