الطاف حسین کی عوام سے گورنرسندھ کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ تین روزسے علیل ہیں۔


ویب ڈیسک December 05, 2012
لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیا اوران کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔

لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ تین روزسے علیل ہیں اوران کے متعدد طبی ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں