الطاف حسین کی عوام سے گورنرسندھ کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ تین روزسے علیل ہیں۔

لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوام سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔


الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیا اوران کی جلد اورمکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔

لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ تین روزسے علیل ہیں اوران کے متعدد طبی ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story