چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسزکا کومبنگ آپریشن 8 دہشت گرد گرفتار

کارروائی کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 25, 2016
کارروائی کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

پاک افغان سرحد کے قریب فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چمن سرحد کے قریب فورسز کا کومبنگ آپریشن کیا گیا، انٹیلی جنس اورکومبنگ آپریشنزکے دوران 8 دہشت گرد گرفتارکیا گیا جب کہ کارروائی کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنے کے لئے آپریشن شروع

دوسری جانب پاک افغان سرحد پرباب دوستی بدستورآٹھویں روزبھی بند ہے، 8 روزگزرنے کے بعد بھی سرحد کھولنے پر پیش رفت نہ ہوسکی جب کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اورنیٹوسپلائی بھی معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں