سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 82 رنز سے شکست دیدی

289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان آسٹریلوی ٹیم 206 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک August 25, 2016
289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان آسٹریلوی ٹیم 206 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان آسٹریلیا کو 82 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

کولمبو کے پرماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 288 رنز بنائے، کشال مینڈس 69، دنیش چندیمل 48، کپتان انجیلو میتھیوز 57 اور کشال پریرا 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جیمز فالکنر اور ایڈم زمپا نے 3،3 جب کہ لیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں پویلین لوٹ گئی اور وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ 76 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ سری لنکا کے آملہ اپونسو نے 4، تھسارا پریرسا نے 3، انجیلو میتھیوز 2 اور سیکوج پراسانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر انجیلو میتھیوز کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں