سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت مدعی کی جانب سے عدم پیروی کی وجہ سے خارج کی

شرجیل میمن پر اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ وہ ملک میں آکرکیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عدالت ان کی عبوری ضمانت منظورکرے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی عدم پیروی کے باعث عدالت عالیہ نے درخواست خارج کردی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف تحقیقات کی منظوری

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن ان دنوں دبئی میں ہیں اوران پرصوبائی وزارت اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
Load Next Story