سٹی بینک کا 11000 نوکریاں ختم کرنے کا اعلان
کنزیومر بینکنگ کے شعبے سے 6200 نوکریاں ختم کی جائیں گی۔
ISLAMABAD:
سٹی بینک نے پاکستان سمیت کئی ممالک میں اپنے آپریشنز کم کر کے 11 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سٹی بینک کے مطابق سب سے زیادہ نوکریاں گلوبل کنزیومر بینکنگ کے شعبے میں ختم کی جائیں گی۔ سٹی بینک کے نئے چیف ایگزیکیٹیو کے مطابق جن شعبوں اور پراڈکٹس سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے ان میں بینک اپنے آپریشنز اور اخراجات کو کم کر رہا ہے تاکہ باقی شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
کنزیومر بینکنگ کے شعبے سے 6200 نوکریاں ختم کی جائیں گی جس کے نتیجے میں سٹی بینک پاکستان، ترکی، پیراگوئے، یوراگوئے اور رومانیہ میں اپنے آپریشنز کو کم کرے گا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد امریکا، برازیل، ہانگ کانگ، جنوبی کوریہ اور ہنگری میں بھی سٹی بینک کی موجودہ شاخوں میں ہوگا۔