راج ناتھ آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے کشمیری رہنماؤں کا ملنے سے انکار

کشمیری رہنماؤں کا بھارتی وزیر داخلہ سے ملنے سے صاف انکار


ویب ڈیسک August 25, 2016
بھارت نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ 48 روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاست کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات بھی کریں گے تاہم کشمیری رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات سے صاف انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راج بھی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں وہ مقبوضہ وادی کے حالات کے حوالے سے ریاست کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کی انتظامیہ کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو بھی بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی تاہم انھوں نے راج ناتھ سنگھ سے ملاقات سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی پوری فوج بھی مقبوضہ کشمیر فتح نہیں کر سکتی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں جب کہ بھارتی بربریت سے اب تک 90 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مسلسل 48 روز سے کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے غذا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جب کہ ریاست میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |