کراچی اور حیدر آباد میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تصاویر ہٹادی گئیں

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور مکا چورنگی سے بھی متحدہ کے قائد کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں


ویب ڈیسک August 25, 2016
عزیز آباد میں واقع مکا چوک پر لگی قائد ایم کیو ایم کی تصاویر اور پارٹی پرچم کو ہٹا کر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے : فوٹو : فائل

PESHAWAR: قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر سیل کئے جانے کے بعد اب متحدہ کے قائد کی تصاویر بھی نہ صرف نائن زیرو بلکہ شہر سمیت حیدرآباد سے بھی ہٹادی گئی ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان سے متعلق نفرت انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز کے دفاتر پر حملوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں میں جماعت کے دفاتر سیل کردیئے گئے تھے تاہم اب کراچی سمیت حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے قائد کی تصاویر بھی ہٹادی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد



کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور مکا چورنگی کے اطراف کے علاقوں عائشہ منزل، حسین آباد، لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے بانی قائد کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں اور جو تصاویر چسپاں تھیں انہیں پھاڑ دیا گیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : متحدہ رہنماؤں کی پاکستان زندہ باد کی ٹوئٹ



دوسری جانب کراچی میں ایم کیوایم کے دفاتر کو بھی گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت پولیس نے بھینس کالونی اور محکمہ موسمیات کے قریب متحدہ کے دفاتر مسمار کردیئے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہےکہ ضلع ملیر میں سرکاری اراضی پر بنائے گئے ایم کیوایم کے دفاتر کو مسمار کیا جائے گا۔



ادھر کراچی کے علاوہ حیدر آباد کےعلاقے لطیف آباد سے بھی ایم کیو ایم کے قائد کی تصاویر ہٹادی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قائد ایم کیو ایم کے پاس بھارت کے حمایتی بیٹھے ہیں

واضح رہے کہ 22 اگست کوقائد ایم کیوایم نے کراچی پریس کلب کے باہرمتحدہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اوراس دوران پاکستان کے خلاف نعرے بھی لگوائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں