بھارت میں غریب شخص کا بیوی کی لاش اٹھا کر 10 کلو میٹر تک طویل سفر
اسپتال انتظامیہ نے پیسے نہ ہونے کے باعث غریب شخص کو ایمبو لنس فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
دفاعی بجٹ میں ہر سال اضافہ کرنے والے بھارت میں غربت کا عالم یہ ہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث ایک شخص کو بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 10 کلومیٹر تک پیدل سفر کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ کے علاقے کالا ہانڈی کا رہائشی دہارا ماجھی ٹی بی کی بیماری کے باعث بیوی کو سرکاری اسپتال میں لے کر گیا جہاں ایک ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد وہ چل بسی، دہانا ماجھی نے اسپتال انتظامیہ سے بیوی کی لاش گاؤں تک منتقل کرنے کے ایمبولنس فراہم کرنے کی درخواست کی جسے اسپتال انتظامیہ نے رقم نہ ہونے کے باعث مسترد کردیا۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمبولنس فراہم نہ کئے جانے پر دھارا ماجی نے بیوی کی لاش کو ایک چادر میں لپیٹ کر کندھے پر اٹھایا اور60 کلومیٹر دوراپنے گاؤں کی طرف چل پڑا تقریباً 10 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے پر مقامی ٹی وی انتظامیہ نے مذکورہ شخص کی مدد کرتے ہوئے اسے ایمبولینس فراہم کردی۔
اس دلخراش واقعے کی ویڈیو منطر عام پر آنے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے اسپتال اور مقامی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔