ایم کیوایم کے 38 کارکنان ایک روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

گرفتارملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر ایا گیا توانہوں نے پاکستان زندہ باد اورڈی جی رینجرز زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

گرفتارملزمان کو کمرہ عدالت سے باہر ایا گیا توانہوں نے پاکستان زندہ باد اورڈی جی رینجرز زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو:پی پی آئی

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ایم کیوایم کے 38 کارکنوں کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا جب کہ کارکنان نے پولیس وین میں بیٹھنے کے دوران ''پاکستان زندہ باد اور''ڈی جی رینجرز سندھ'' زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور اس کے بعد نجی ٹی وی چینل پر حملے کے بعد حراست میں لئے گئے ایم کیو ایم 38 کارکنان کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا۔ اس موقع پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ تمام ملزمان پر پاکستان مخالف اور غلیظ الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے جب کہ ملزمان پرغداری، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار سمیت 1500 سے 2 ہزار افراد عدم گرفتار ہیں۔


پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام ملزمان سے تفتیش کرنا ہے اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام 38 ملزمان کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان کو کمرہ عدالت سے باہرلایا گیا تو ایم کیو ایم کارکنان نے پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد، ڈی جی رینجرز سندھ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج ہے جب کہ مقدمے میں فاروق ستار کے علاوہ سابق سٹی ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل، قمرمنصور اور شاہد پاشا بھی شامل ہیں۔

Load Next Story