نیب نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو گرفتارکرلیا

انوار احمد زئی پرغیر قانونی بھرتیاں، فنڈز میں خورد برد اور مختلف بورڈز میں نتائج کی تبدیلی کے الزامات ہیں،ترجمان نیب


ویب ڈیسک August 25, 2016
انوار احمد زئی پرغیر قانونی بھرتیاں، فنڈز میں خورد برد اور مختلف بورڈز میں نتائج کی تبدیلی کے الزامات ہیں،ترجمان نیب۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: قومی احتساب بیورو(نیب) نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو کرپشن الزامات پر حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انوار احمد زئی کو کرپشن الزامات کی تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق انوار احمد زئی پر غیر قانونی بھرتیاں، فنڈز میں خورد برد اور مختلف بورڈز میں نتائج کی تبدیلی کے الزامات ہیں۔

نیب نے انوار احمد زئی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب کہ انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں