وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائی

انکم ٹیکس دینےوالے ہر پاکستانی کے لئے گوشواروں کے ساتھ ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی ہے .


ویب ڈیسک December 05, 2012

ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے ایمنسٹی اسکیمیں لانے والے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ویلتھ اسٹیٹ منٹ جمع نہیں کرائی۔


ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویز کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو جمع کروائے جانے والے 2012 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں 11 لاکھ 35 ہزار728 روپے قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی گئی ہے۔ٹیکس گوشوارے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کے ذاتی اخراجات ظاہر کئے ہیں۔


واضح رہے کہ انکم ٹیکس دینےوالے ہر پاکستانی کے لئے گوشواروں کے ساتھ ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی ہے مگر وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ خود ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی جمع نہیں کرارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔