ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے ایمنسٹی اسکیمیں لانے والے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ویلتھ اسٹیٹ منٹ جمع نہیں کرائی۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویز کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو جمع کروائے جانے والے 2012 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں 11 لاکھ 35 ہزار728 روپے قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی گئی ہے۔ٹیکس گوشوارے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کے ذاتی اخراجات ظاہر کئے ہیں۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس دینےوالے ہر پاکستانی کے لئے گوشواروں کے ساتھ ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ری کنسیلیشن اسٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی ہے مگر وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ خود ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی جمع نہیں کرارہے۔