ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی ‘‘ پی ٹی وی کی تاریخ بن گیا اسماعیل تارا

کوشش کی جائے تو آج بھی اس کی طرح کے ڈرامے پیش کیے جا سکتے ہیں۔


December 06, 2012
مزاحیہ پروگراموں میں سیاستدانوں کا نام لے کر ان کی براہ راست تذلیل کی جاتی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ٹی وی کے معروف اداکار اسماعیل تارا نے کہا ہے کہ کامیڈی ڈرامہ ''ففٹی ففٹی '' پی ٹی وی کی تاریخ بن گیا ہے ۔

کوشش کی جائے تو آج بھی اس کی طرح کے ڈرامے پیش کیے جا سکتے ہیں' چینلز پرپیش کیے جانے والے مزاحیہ پروگرام بے لگام ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ روزخصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل تارا نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کے آنے سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوئی ہے۔

لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ آپ ہر کسی کی تذلیل کریں ۔ آج کل پیش کیے جانے والے مزاحیہ پروگراموں میں سیاستدانوں کا نام لے کر ان کی براہ راست تذلیل کی جاتی ہے جو ہرگز مناسب نہیں ۔ سیاستدانوں کی اصلاح ہونی چاہیے لیکن یہ ملے جلے ناموں سے ہونی چاہیے میرے خیال میں اس سے اچھا تاثر نہیں جاتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔