فلم ’’کھلاڑی 786‘‘ کو حساس مذہبی ہندسے شامل کرنے پر فل بورڈ کردیا گیا

اکشے کمارکے کردارکے نام ’’72 سنگھ‘‘ پر بھی اعتراض اٹھایا گیاہے۔


Showbiz Reporter December 06, 2012
ملک کے مختلف سینما گھروں میں لگائے گئے پوسٹروں اورسائن بورڈز سے پہلے ہی 786 کا ہندسہ کٹوادیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مرکزی فلم سنسربورڈ نے بالی وڈاسٹاراکشے کماراوراداکارہ آسن کی نئی فلم ''کھلاڑی 786'' میں حساس نوعیت کے مذہبی ہندسے شامل کرنے پر فلم کوفل بورڈ کردیا ہے۔

گزشتہ روزامپورٹرز کی جانب سے سنس رسرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے مرکزی فلم سنسربورڈ میں فلم کوپیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پرموجود ممبران نے فلم دیکھی اورمذہبی ہندسوں کے استعمال سمیت لائن آف کنٹرول اوردیگر متناذعہ ڈائیلاگ کو سننے کے بعد فلم کوفل بورڈ کیا ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مرکزی فلم سنسربورڈ کے تمام ممبران چیئرمین مرکزی فلم سنسربورڈ ڈاکٹرراجا مصطفیٰ حیدر کی سربراہی میں آج دوبارہ فلم کودیکھیں گے ۔ اکشے کمارکے کردارکے نام ''72 سنگھ'' پر بھی اعتراض اٹھایا گیاہے۔

چیئرمین مرکزی فلم سنسربورڈ ڈاکٹرراجا مصطفیٰ حیدرکا کہنا تھا کہ فلم کوفل بورڈ کردیا گیا ہے جہاں تک اس کی تفصیلات کا تعلق ہے توگھرپہنچ جانے کے بعد دفتری امور کے معاملات پربات نہیں کرتا اس کے لیے مجھ سے دفتری اوقات میں رابطہ کیا جائے ۔ واضح رہے کہ لاہورسمیت ملک کے دوسرے سینما گھروں میں فلم کی تشہیرکے لیے لگائے گئے پوسٹروں اورسائن بورڈز سے پہلے ہی (786) کا ہندسہ کٹوادیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔