ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے مدیحہ شاہ

لوگوں کا اپنی فیملیوں کے ہمراہ تھیٹر تک آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔


December 06, 2012
کوشش ہوتی ہے کہ جونیئرز کو شفقت سے سکھاؤں ۔،مدیحہ شاہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ چھ سال بعد اسٹیج پر واپسی پر جو پذیرائی ملی اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

لوگوں کا اپنی فیملیوں کے ہمراہ تھیٹر تک آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے گزشتہ کئی سالوں سے اسٹیج ڈرامے میں کام کی پیشکش کی جارہی تھی۔

لیکن جب میںنے سمجھا کہ اب مجھے کام کرنا چاہیے تو میں اس کے لیے حامی بھری اور مجھے طویل وقفے کے بعد واپسی پر جو پذیرائی ملی ہے اس پر بیحد خوش ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سینئرز سے رہنمائی حاصل کی ہے اور اب میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے جونیئرز کو اسی طرح شفقت سے سکھاؤں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔