گلوکارہ وماڈل انیقہ علی نے ڈومیسٹک میچزکی میزبانی شروع کردی

گراؤنڈ میں پاکستان کے نامورکھلاڑیوں سے بات چیت کرنا اوران کی گیم پلان بارے معلومات حاصل کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔


Showbiz Reporter December 06, 2012
انیقہ علی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ وماڈل انیقہ علی نے ڈومیسٹک میچزکی میزبانی شروع کردی ہے۔

ان دنوں انیقہ علی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے بات چیت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس حوالے سے انیقہ علی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے ایک بہترین تجربہ جارہا ہے۔

اس سے پہلے میں کرکٹ میچز گھر میں بیٹھ کر ٹی وی پردیکھا کرتی تھی لیکن اب گراؤنڈ میں پاکستان کے نامورکھلاڑیوں سے بات چیت کرنا اوران کی گیم پلان بارے معلومات حاصل کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک خوبصورت پراجیکٹ ہے جو پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے مجھے سونپا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔