شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں آئی جی اسلام آباد

قائم مقام آئی جی خالد خٹک کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


ویب ڈیسک August 25, 2016
قائم مقام آئی جی خالد خٹک کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ فوٹو؛ فائل

قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹك نے كہا ہے كہ شہریوں كو سیكیورٹی فراہم كرنے اورجرائم كی روك تھام كے لیے تمام افسران اپنی كاركردگی بہتر بناتے ہوئے مثبت اقدامات كریں۔

سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں آئی جی کی زیرصدارت سیكیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی سیكیورٹی، ایس ایس پی ٹریفك، ایس ایس پی اسلام آباد كے علاوہ زونل ایس پیز اور دیگر افسران نے شركت كی۔

اجلاس میں قائم مقام آئی جی اسلام آباد نے كہا كہ زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت كریں اور ڈیوٹی پرمامور جوانوں كو بریف كرتے رہیں اور دوران ڈیوٹی ان كے ٹرن آؤٹ كو بہتر بنوائیں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری كیں كہ تمام ونگز آپس میں مكمل كوارڈینیشن ركھیں اور آپس میں معلومات كا تبادلہ كریں۔

آئی جی نےكہا كہ شہریوں كی جان و مال كا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، تمام افسران شہریوں كے مسائل كے حل كو ترجیح دیں، تھانہ جات میں آنے والی شكایات كو سُنیں انہیں حل كر یں اور ان كے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں۔ انہوں نے كہا كہ جر ائم كو كنٹرو ل كرنے كے لیے اہم اور مثبت اقدامات كی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں