بین الاقوامی کتب میلہ آج ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگا

مہمان خصوصی فاروق ستار اورافتتاح پیرمظہرالحق کرینگے


Staff Reporter December 06, 2012
آٹھویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کے کنوینراویس مرزاجمیل نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مزید17 بھارتی پبلشرزکو بدھ کوویزے جاری کردیے گئے ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹھویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.

کتب میلہ آج کراچی ایکسپو سینٹرمیں شروع ہورہاہے کتب میلے میں شرکت کے لیے 8 غیرملکی پبلشرزبدھ کوکراچی پہنچ چکے ہیں ان غیرملکی پبلشرزمیں 4 پبلشرزکاتعلق بھارت جبکہ باقی ایران ، ترکی اورمتحدہ عرب امارات سے آئے ہیں ''ایکسپریس''سے بات چیت کرتے ہوئے آٹھویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کے کنوینراویس مرزاجمیل نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مزید17 بھارتی پبلشرزکو بدھ کوویزے جاری کردیے گئے ہیں جن کی جلد آمد متوقع ہے.

جبکہ 8 غیر ملکی پبلشرزکراچی پہنچ چکے ہیں واضح رہے کہ کتب میلے کاباقاعدہ افتتاح آج صبح صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کریں گے جبکہ مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار ہونگے یہ کتب میلہ جمعرات 6 دسمبر سے ہی عوام کیلیے کھول دیا جائیگا جو پیر 10دسمبر تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔