اوبیر کمپنی کراچی میں جدید ٹیکسی سروس شروع کرے گی
سندھ حكومت اور اوبیركے مابین ایم او یو پر دستخط كرلیے گئے۔
عالمی ٹرانسپورٹ ایپلیكیشن فراہم كرنے والی كمپنی اوبیر كراچی میں جدید ٹیكنالوجی سے آراستہ ٹیكسی سروس شروع كرے گی۔
سندھ حكومت اور اوبیركے مابین ایم او یو پر دستخط كیے گئے جس کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا كہ سندھ حكومت جدید ٹیكنالوجی كو بروئے كار لاتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ كی سہولیات بہتر كرنے كیلئے دن رات كوشاں ہے، اس سہولت سے نہ صرف سفركرنا آسان اور محفوظ ہوجائے گا بلكہ سیكڑوں بے روزگاروں كو باعزت روزگار بھی مل جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ 2 کروڑ سے زائد آبادی كے شہر كراچی كو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور انہوں نے تہیہ كیا ہوا ہے كہ وہ شہر كی ٹرانسپورٹ كی سہولیات میں جدید ترین ٹیكنالوجی كی مدد سے بہتری لائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ اوبیر كمپنی كے فعال ہونے كے بعد ان مسافروں كو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جو رینٹ كار كی پرائیویٹ كاریں استعمال كرتے ہیں۔ انہوں نے اوبیر كمپنی كو ہدایت كی كہ وہ مسافروں كی سیكیورٹی اور مكمل تحفظ كیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں۔
اس موقع پر اوبیركمپنی كے پاكستان كے ہیڈ ذہیر یوسفی نے تقریب سے خطاب كرتے ہوئے بتایا كہ ان كی اپلیكیشن كی مقبولیت اس حد تك بڑھ گئی ہے كہ كراچی میں ابھی سے ہزاروں لوگوں نے اوبیر ایپلیكیشن ڈاؤن لوڈ كرلی ہے اور وہ سندھ حكومت كے ساتھ كام كرنے پر اوبیر كو پرجوش طریقے سے خوش آمدید كہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا كہ اوبیر ایپلیكیشن كے ذریعے مسافر كسی بھی وقت صرف ایك كال كركے اپنے علاقے میں موجود اوبیر كی گاڑیوں كوسستے نرخ پر استعمال كر سكتے ہیں۔