کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ زخمی فوجی جوان جاں بحق

31 سالہ امجد کو لکی اسٹار کے قریب دوران ڈیوٹی ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا


Staff Reporter August 26, 2016
31 سالہ امجد کو لکی اسٹار کے قریب دوران ڈیوٹی ملزمان نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں فوجی جوان جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، آرٹلری میدان تھانے کی حدود صدر لکی اسٹار کے قریب بدھ کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا 31 سالہ امجد علی ولد محبوب علی پی این ایس شفا اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

آرٹلری میدان تھانے کے ہیڈ محرر اشفاق نے بتایا کہ مقتول فوجی جوان تھا جو واقعے کے وقت فائیو کور کے باہر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں امجد علی زخمی ہوا تھا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بھائی28 سالہ مہش کمار ولد جے پرکاش اور اس کا بھائی25 سالہ پون کمار زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں بھائیوں کو جناح جبکہ امجد علی کو پی این ایس شفا اسپتال لے جایا گیا تھا، اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن غازی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے48 سالہ عبد الشکور ولد اللہ بخش، بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی دعا چوک کے قریب 55سالہ اسرار ولد ستار، گارڈن کے علاقے عثمان آباد میجر عبد الرحمن روڈ مہر چوک پر 19سالہ شہباز ولد ہارون،

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کورنگی ڈیڑھ اللہ والا ٹاؤن میں38 سالہ کاشف ولد عبد الرشید، شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد ناگن چورنگی پل کے قریب رہزنوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر45 سالہ محمد آصف ولد محمد حسین، پی آئی بی کالونی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب 23 سالہ سلمان جمیل ولد جمیل کو زخمی کیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 30 سالہ راضیہ خاتون ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں